شادی… عورت کی زندگی کی سب سے بڑی ہجرت ✨
وہ ہجرت جو وہ اللہ کی رضا، اعتماد اور محبت کے سائے میں کرتی ہے۔
اپنے بچپن کا گھر، اپنی ماں کی گود، اپنے باپ کا سایہ،
ہر وہ چیز پیچھے چھوڑ کر…
صرف ایک نئے سفر، ایک نئی منزل، اور ایک نئے رشتے کی خاطر۔
وہ اپنی پوری زندگی کا نقشہ بدل دیتی ہے،
اپنا نیا مدینہ بساتی ہے،
جہاں ہر چیز نئی ہوتی ہے —
لوگ بھی، رشتے بھی، ماحول بھی…
اور وہ خود بھی۔
پھر بھی… وہ مسکراتی ہے،
خود کو ڈھالتی ہے، نبھاتی ہے،
اور اسی گھر کو اپنی محبت، برداشت اور قربانیوں سے
اصل گھر بنا دیتی ہے۔
🤍 اللہ ہر مہاجر بیٹی کے نصیب میں
انصارِ مدینہ جیسے دل رکھنے والے لوگ لکھ دے،
جو اسے قبول بھی کریں، سمیٹ بھی لیں،
اور اس کی ہجرت کو آسان بھی بنا دیں۔
آمین۔

Comments
Post a Comment